عدالت نے رہنما تحریکِ انصاف اسد عمرکی نظر بندی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے تحریری استدعا کرتے ہوئے متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں جس پرعدالتِ عالیہ نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔
جسٹس شہرام سرور نے اسد عمر کی اہلیہ صفیہ فاطمہ عمر کی درخواست پر سماعت کی، صفیہ فاطمہ عمر کی جانب سے درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، سی سی پی او، آئی جی پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اسد عمر کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اسد عمر کی نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں، استدعا ہے کہ اسد عمرکی نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے کرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔




















