Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی بریت کی درخواستیں دائر

پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نوازنے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑسے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بریت کی درخواستیں دائرکیں جس پر سینیئر سول جج شبیربھٹی نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب مری میں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس مری نے سماعت اٹھارہ مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں