Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائی کورٹ میں رانا ثنا اللہ کےخلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کےخلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کےخلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی۔ انٹراکورٹ اپیل شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی۔

شاہد رانا ایڈووکیٹ کی اپیل میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ رانا ثنااللہ نے لائیو پریس کانفرنس کرکے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہی اور صدرسپریم کورٹ بارکی آڈیو لیک کی۔ رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک کرکے عدلیہ کو اسکینڈ لائز کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وکیل اورکلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کرکے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا۔ استدعا ہے کہ  غیرآئینی اقدام کرنے اورعدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے پر رانا ثناءاللہ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کےسنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں