سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کرانے کےحکم پرعمل درآمد کیلئےمتفرق درخواست دائرکردی گئی۔
یہ درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، حکومت پنجاب،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپرہم کورٹ کے فیصلے کےمطابق صدرمملکت نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقررکردی۔ سپریم کورٹ نے تمام اداروں بشمول نگران حکومت کو الیکشن کےلئے کمیشن کی معاونت کاحکم دے رکھا ہے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ آئین کےآرٹیکل 220کےتحت تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کےپابند ہیں۔ چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب لاہور ہائی کورٹ پیش ہوکرمعاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام اداروں اور نگران حکومت کو الیکشن کرانے کےلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کاحکم دے۔




















