نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عدالت نے سابق ایس بی سی اے افسران سمیت 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں نسلہ ٹاور کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے صفدر مگسی اور ڈائریکٹر ڈیزائن ڈپارٹمنٹ فرحان قیصر سمیت 18سے زائدملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام اور گواہان کو نوٹس جاری کردیے۔
صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے 25 مارچ تک گواہان اور آئی او کو طلب کرلیا۔
عدالت نےسابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت چارملزمان کواشتہاری قراردیا تھا۔ مفرورملزمان میں خیرمحمد، اسلام احمد اور دیگر شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن کے مطابق کیس میں منظور قادر کاکا سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر نسئلہ ٹاورکو 262 اسکوائر یارڈ دینے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف دسمبر 2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔




















