Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالتِ عالیہ کی لاہورمیں عورت مارچ کی مشروط اجازت

عدالتِ عالیہ نے لاہورمیں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس انوار حسین نے دائردرخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور میں عورت مارچ کی مشروط اجازت دے دی اور حکم دیا کہ  نادرا آفس شملہ پہاڑی سے لے کرفلیٹی ہوٹل تک مارچ کیا جاسکتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عورت مارچ دوپہر ڈیڑھ بجے سے لے کرشام چھ بجے تک ہوگا، عورت مارچ کی انتظامیہ کے سوشل اکاؤنٹس سے کوئی متنازع بیان اپ لوڈ نہیں ہوگا۔

جسٹس انوار حسین نے حکم دیا کہ کہ مارچ میں آئین پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نہ کیا جائے اور کسی خاص گروہ کے مہمان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں