Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایم ایس کےامتحانی شیڈول جاری نہ کرنےسے متاثرہ امیدواروں کوعمرمیں رعایت دینے کا حکم

عدالت نے پی ایم ایس کے امتحانی شیڈول جاری نہ کرنے سے متاثرہ امیدواروں کوعمرمیں رعایت دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پی ایم ایس کے امتحانی شیڈول جاری نہ کرنے کے معاملے میں عدالت نے سال 2022کاامتحانی شیڈول جاری نہ کرنے سے متاثرہ امیدواروں کو عمر میں رعائت دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی جب کہ درخواست گزارعمیر مبشر کے وکیل ناصر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سال 2022میں پی ایم ایس کا امتحانی شیڈول جاری نہ کیا۔ امتحانی شیڈول میں تاخیر سے ہزاروں امیدوار عمر کی حد سے محروم ہوکر مقابلے سے باہر ہوگئے۔

وکیل ناصرچوہدری ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ آئین پاکستان کےتحت کسی شہری سے امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاسکتا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی غفلت کی وجہ سے امیدوراوں کامستقبل داو پر لگ چکا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت امتحانی شیڈول جاری نہ ہونے سے عمر میں ایک سالہ رعایت دینے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں