Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور ہائی کورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کر دیا

عدالتِ عالیہ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرمختصر فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کومعطل کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرمختصر فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کردیا اورالیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کلعدم قرار دے دیا۔

جسٹس روح الامین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جب بلدیاتی الیکشن ہورہے تھے تو کیا اس وقت قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کو معطل کیا گیا تھا؟

الیکشن کمیشن نے 2 فروری کو بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ عدالت نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کلعدم قراردے دیا۔

متعلقہ خبریں