Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی تقاریرکی نشریات پر پابندی کے پیمرا کے حکم نامے کی معطلی میں توسیع

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریرکی نشریات پر پابندی کے پیمرا کے حکم نامے کی معطلی میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں عمران خان کی تقاریرکی نشریات پر پابندی سے متعلق کیس کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پیمرا کے وکلاء کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔

لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرمشتمل 3رکنی فل بنچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران پیمرا کے وکلا کی جواب داخل کرنے کےلیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔

عدالتِ عالیہ نے پیمرا کو جواب جمع کرانے کا موقع دیتے ہوئے سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ اور اشتیاق اے خان نے دلائل دیے۔

عمران خان کی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آئین پاکستان شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفیکیشن غیرقانونی طور پر جاری کیاگیا۔ پیمرا کے تیرہ میں سےصرف 3ممبران نے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پیمرا قانون کےتحت پابندی کےلئے کم از کم 5ممبران کی منظوری قانونی تقاضا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں