Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست؛ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم طلب

پی ٹی آئی کی دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کو طلب کرلیا گیا۔

لاہورہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی دفعہ 144کےنفاذ کےخلاف درخواست کی سماعت کے لیے عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کو دو بجے طلب کرلیا۔

عدالتِ عالیہ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو عدالتی معاونت کےلئے بھی طلب کرلیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما حماد اظہر کےوکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ پرامن احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔

وکیل اظہرصدیق نے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنے کےلئےدفعہ 144کاباربارغیر قانونی نوٹیفیکیشن جاری کیا جارہا ہے۔

انتخابی شیڈول کےاجرا کے بعد دفعہ 144 کانفاذ غیرآئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں