اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں درج مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظراسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
فواد چوہدری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، حفاظتی ضمانت کی درخواست منظورکرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا۔
سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے۔
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کے وکیل علی بخاری نے درخواست ضمانت دائرکرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ عدالت میں پیشی تک حفاظتی ضمانت منظورکی جائے جس پرعدالتِ عالیہ اسلام آباد نے فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقررکی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی۔




















