Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ قتل کیس کے 5 ملزمان ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش

پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ قتل کیس کے 5 ملزمان کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن ظل شاہ قتل کیس کے 5 ملزمان کو پولیس نے ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔۔

پانچوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل کے روبرو پیش کیا گیا، ملزمان میں راجہ شکیل، محمد جہانزیب، عمر فرید، محسن شاہ اور اشتیاق شامل ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 2 ملزمان نے عدالت میں ظل شاہ کی حادثے میں ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم جہانزیب اور عمر نے 164 کے بیان میں جرم قبول کیا۔

عدالت سے استدعا کی گئیی کہ ملزموں سے حادثہ اور ملزموں سے مزید تفتیش کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں