لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں درج دومقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سےتھانہ رمنا اسلام آباد کے2 مقدمات میں دائرکی گئیں۔
عمران خان کےوکیل اظہر صدیق نےاسلام آباد کےمقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کیں جس میں انھوں نے مؤقف پیش کیا کہ عدالتوں میں پیش ہوکراپنے خلاف الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔
وکیل اظہرصدیق نے عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت چاروں مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک سے لاہورہائی کورٹ تک حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی۔
یہ درخواست بھی عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں چار مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکیں ہیں۔ پولیس نے راستے بند کررکھے ہیں اور گرفتاری کا خدشہ ہے۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت زمان پارک سے لاہورہائی کورٹ تک حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرے۔
عمران خان نے لاہوراور اسلام آباد کےچار مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔




















