Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائیکورٹ کا زمان پارک میں آپریشن صبح 10 بجے تک روکنے کا حکم

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا سب ایکشن روک لیا جائے۔ 

لاہورہائی کورٹ میں زمان پارک میں پولیس تشدد اور پولیس حصارکےخلاف تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا تو سب ایکشن روک لیاجائے۔ عدالت کل اس کیس کی سماعت کرے گی۔ عدالت کےنزدیک شہریوں کی زندگیوں کاتحفظ اہم ہے۔ عدالت نےاملاک اور شہر کا امن وامان بھی دیکھنا ہے۔

لاہورہائی کورٹ کی جانب سے طلبی کے حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ کسی کی زندگی جانے کےحق میں نہیں۔

عدالتی حکم پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت ہیش ہوئے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے چیف سیکریٹری سے استفسار آپ کیا کہتے ہیں۔ جس پر چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ میں تو اسپتالوں میں رہا ہوں مجھے کچھ پتہ نہیں ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کےلئےاسلام آباد پولیس کے کہنے پر نفری فراہم کی۔ میں اسلام آباد الیکشن کمیشن کےاجلاس میں تھا۔ پولیس کی نفری جانے پرپتھراؤکیاگیا۔ پولیس کی گاڑیوں کو جلایا گیا اورہمارے کئی جوان زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں پر ہیٹرول بم گرائے گئے جس پرینجرز طلب کی۔ یہ عدالتی حکم کی تعمیل کےلئے کیاگیا کوئی ایکشن نہیں کیاجاریا ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر اس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی جاتی ہے۔ یہ عدالت تو صرف سیز فائر کرارہی ہے۔

پولیس کی جانب سے خود کو مال روڈ، دھرم پورہ پل تک محدود کرنے کی یقین دہانی کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت صبح دس بجے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں