Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حسان نیازی کے مبینہ اغوا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کے مبینہ اغوا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں حسان نیازی کے مبینہ اغوا کے خلاف دائر درخواست میں وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کیا گیا ہے۔

عدالتِ عالیہ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حسان نیازی عبوری ضمانت کے بعد کمپلیکس سے باہر آ رہے تھے۔ استدعا ہے کہ حسان نیازی کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں آئی جی اسلام آباد اور ایچ ایچ او تھانہ رمنہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکلا چیف جسٹس عامرفاروق کے سامنے پیش ہوئے، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ حسان نیازی کو نامعلوم افراد نے اٹھا لیا ہے، ہم درخواست دائر کر رہے ہیں، حسان نیازی کو فوری عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی گرفتار

متعلقہ خبریں