Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقلیتی برداری کے تحفظ کے حوالے سے ازخود نوٹس پر سماعت کل تک ملتوی

عدالتِ عظمٰی نے اقلیتی برداری کے تحفظ کے حوالے سے ازخود نوٹس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ میں اقلیتی برداری کے تحفظ کے حوالے سے ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی۔ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق قائم ون مین کمیشن کےسربراہ شعیب سڈل عدالت میں پیش ہوئے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں کی پراپرٹیز سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئیں

وکیل حافظ احسان احمد نے دلائل دیے کہ ای ٹی پی بی کے متعدد اثاثوں پر قبضے ہیں۔ وکیل ای ٹی پی بی نے کہا کہ کوششوں کے باوجود مختلف شہروں میں قبضے واگزار نہیں کروائے جا سکے ہیں۔

نمائندہ ہندو کونسل رمیش کمارنے بتایا کہ ای ٹی پی بی دھرم شالا کو کمرشل پراپرٹی ظاہر کر رہا ہے، چیٸرمین ون مین کمیشن نے کہا کہ اب تک 27ارب کی پراپرٹی واگزارکروائی ہے۔

چیئرمین ون مین کمیشن شعیب سڈل نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں بہت سی جائیدادوں سے متعلق تعاون نہیں کر رہی، عدالت صوبائی حکومتوں اورآئی جیز کو حکم جاری کرے۔ کمیشن نے اپنا جواب بھی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ تمام فریقین کے جواب کو ایک ساتھ سنیں گے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کر دی۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

متعلقہ خبریں