Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ق لیگ کے صدارتی نتائج کو رد کرنے کا الیکشن کمیشن کافیصلہ مسترد

عدالتِ عالیہ لاہور نے مسلم لیگ ق کے صدارتی نتائج کو رد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے چوہدری وجاہت کومسلم لیگ ق کے صدارتی نتائج کو رد کرنے کا الیکشن کمیشن کافیصلہ مستردکردیا، عدالت نے درخواست واپس بھجواتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دس روز میں جائزہ لےکرازسر نو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تباہی متعصب الیکشن کمیشن کا ہوناہے۔ الیکشن کمیشن کاکام قانون کےمطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل علی عمران رانجھا پراظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے۔ آپ الیکشن کمیشن کےوکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں۔

چوہدری وجاہت کےوکلا عامر سعید راں اور صفدر شاہین پیرزادہ پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ مسلم لیگ ق کےآئین میں ترامیم کا اختیار جنرل کونسل کےپاس ہے۔ پارٹی کی جنرل کونسل نے آئین میں ترمیم کی۔

وکلا نے مؤقف اپنایا کہ نئے انتخابات ترمیم شدہ آئین کےمطابق ہوئے جس میں چوہدری وجاہت صدر منتخب ہوئے۔ الیکشن ایکٹ کے مطابق چوہدری وجاہت نے کاغذات الیکشن کمیشن کےپاس جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات کسی قانونی جواز کےبغیر مسترد کیے۔

متعلقہ خبریں