لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بیان حلفی جمع کرانےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد میں دہشت گردی کےدرج 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بطوراعتراض درخواستوں پر سماعت کی۔
عمران خان نے اسلام آباد میں درج پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں کےلئےعدالت سے رجوع کررکھاہے۔




















