چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف انتظار میں ہیں کہ مجھے نااہل کیا جائے یا قتل کر دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانگی سے قبل صحافی نے ان سے سوال کیا کہ نوازشریف اپنے بھائی کی حکومت میں بھی پاکستان نہیں آرہے، کیا کہیں گے؟
سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ نواز شریف انتظار میں ہیں کہ مجھے نااہل کیا جائے یا قتل کردیا جائے، صحافی نے ایک اورسوال کیا کہ آپ گرفتاری پر بہت مذاحمت کررہے ہیں جس پرانھوں نے جواب دیا کہ میں نے کوئی جرم کیا ہو تو گرفتاری دوں۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پرسابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیکیورٹی سے مطمئن ہیں؟ جس پرعمران خان نے جواب دیا کہ سیکیورٹی تو ہے ہی نہیں سیکیورٹی تو صرف اپنی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یا آپ ہیں یا ہم،جس پرسابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ اس کی کیا حیثیت؟ کس کا نام تم نے لے لیا۔ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے۔
صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ اب آپ صحتیاب ہو گئے ہیں کیا کوئی مذاکرات کریں گے؟ پاکستان اور عوام کو سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے جواب دیا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد
سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تواس موقع پران کے آفیشل فوٹو گرافر اور 3 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
عمران خان کمرہ عدالت کی طرف روانہ۔
pic.twitter.com/cyqB1puUXJ— PTI (@PTIofficial) March 27, 2023
وکیل علی بخاری کے مطابق عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر داخلے کی اجازت مل گئی جبکہ پولیس نے ہائی کورٹ سائیڈ پر تمام گاڑیوں کو روک لیا۔
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی
کپتان نے بائیو میٹرک تصدیق کرالی#BOLNews #ImranKhan pic.twitter.com/NIWnt0ixPw— BOL Network (@BOLNETWORK) March 27, 2023
دوسری جانب پولیس نے پہلے تو عمران خان کی گاڑی کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تاہم بعد میں گاڑی کو احاطۂ عدالت میں داخل ہونےکی اجازت دے دی گئی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے بائیومیٹرک تصدیق کرائی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق کروالی۔۔#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/wEQifKgO5o
— PTI (@PTIofficial) March 27, 2023
رجسٹرار آفس عمران خان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقررکیا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکی۔
سماعت کی تفصیل پڑھنے کےلیے لنک پرکلک کریں
سیکیورٹی حکام کو کمرہ عدالت خالی کرنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد عمران خان کی آمد سے قبل کمرہ عدالت خالی کروا گیا اوربم ڈسپوزل سکواڈ نے کمرہ عدالت کی سکریننگ کی۔
عمران خان کے فوٹو گرافر اور 3 کارکن زیرِ حراست
سابق وزیراعظم کی عدالت میں پیشی کے دوران ان کے ہمراہ آنے والے فوٹو گرافر نعمان جی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
عمران خان کے آفیشل فوٹو گرافر نعمان کو گرفتار کر لیا گیا pic.twitter.com/rubxPAKqhi
— Siddique Jan (@SdqJaan) March 27, 2023
عمران خان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما سرور خان اور راجہ بشارت موٹر وے ٹول پلازہ پر کارکنان کے ہمراہ موجود ہیں۔
اس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جوڈیشل کمپلیکس میں چیکنگ کی۔




















