Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ فواد چودھری کے معاون وکیل نے کیس ملتوی کرنے درخواست کی۔

اہلکاراسلام آباد پولیس نے مؤقف بیان کیا کہ میں فواد چودھری کے وارنٹس کی تعمیل کے لئے ان کی رہائشگاہ گیا، فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری ملے، فواد چودھری کے بھائی نے کہا ان کے کیخلاف سیاسی مقدمات ہیں وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے پوچھا کہ کیا فواد چودھری آئے ہیں؟ فواد چودھری نہ خود آئے ناں ہی استثنی کی کوئی درخواست دی ہے۔

معاون وکیل فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ میں آج الیکشن کمیشن کی وکیل نے دلائل دینے ہیں۔ کیس ملتوی کردیں کیونکہ ہائیکورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی۔

الیکشن کمیشن نے معاون وکیل فواد چودھری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں