Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانی پوری تیار کرنے کا یہ انوکھا طریقہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا

سوشل میڈیا پر ہر روز ہی نت نئے یا یہ کہیں تو بے جانہ ہوگا کہ عجیب و غریب کھانے کی تراکیب پوسٹ کی جارہی ہیں لگتا ہے کہ لوگ صرف لائک اور ویوز حاصل کرنے کے لیے اس طرح کے کھانے تیار کررہے ہیں چاہے ان کا ذائقہ کیسا ہی کیوں نہ ہو۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر پانی پوری تیار کرنے کا ایک انوکھا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جس میں انڈوں کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کا نام انڈا پانی پوری رکھا گیا ہے اس عجیب و غریب پانی پوری کی ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے ڈس لائک بٹن کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ ایسی تراکیب کو دیکھ کر وہ اس بٹن کا استعمال کر کےاپنی رائے سے اظہار کر سکیں۔

پانی پری اسٹریٹ فوڈز میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہے  جسے ہر عمر کے افراد شوق سے کھاتے ہیں۔

تاہم اس ڈش کا نام انڈا پانی پوری لیکن اس میں پانی اور پوری کہیں نظر نہیں آرہی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک دکاندار  آدھے کٹے ہوئے ابلے ہوئے انڈوں کے اوپر بغیر زردی کے ٹماٹو کیچپ اور کریم ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پھر، وہ انڈوں پر پنیرڈالتا ہے اس عجیب و غریب پکوان کوگارنش کرنے کے لیے ہرے دھنیے اور مصالحوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ کلپ ایک انسٹاگرام فوڈ بلاگر پر شیئر کیا گیا جس کا نام جنک باردولیا ہے۔ سورت میں مقیم بلاگر نے اس کلپ کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، “اپنے پانی پوری ساتھی کے ساتھ ٹیگ/شیئر کریں۔”

شیئر کیے جانے کے بعد سے، پوسٹ کو 2.2 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور 69,700 سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔ کھانے کی اس عجیب و غریب ترکیب کو دیکھ صارفیں کئی طرح کے تبصرے بھی کیے ہیں۔

جس میں زیادہ تر لوگ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بیزار ہو رہے ہیں، متعدد افراد نے متفقہ طور پر پوچھا کہ عجیب و غریب ڈش کا نام پانی پوری کیوں رکھا گیا ہے کیونکہ اس میں اسٹریٹ فوڈ تیار کرنے کے لیے ضروری اجزاء نہیں ہیں۔

ایک انسٹا صارف نے ‘کرینج بٹن’ کا مطالبہ کیا۔

دوسرے صارف نے مذاق میں کہا، ’’پانی پوری کا اور کون انتظار کر رہا تھا۔

تیسرے صارف نے ‘ڈس لائک بٹن’ کا مطالبہ کیا۔