لاہورہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پولیس آرڈر 2002 پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت کو حکم دیا کہ 6 ماہ میں پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنائی جائے۔ عدالت نے 15صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پولیس آرڈر 2002 پر21 سال سے عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش بھی کیا۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ پولیس آرڈر 2002کے تحت اتھارٹی کے 6ممبرز ہوں گے اور ایک چیئرپرسن ہوگا۔ ارکان کی تقرری پی پی ایس سی کے تحت حکومت کرے گی۔
جسٹس امجد رفیق نے تحریری حکم دیا کہ چیئرپرسن کی تقرری کا اختیار گورنر پنجاب کو ہے۔ اگر کسی اہلکار کے خلاف شکایت آئے تو جسٹس آف پیس ڈی پی او کو بھیجے گا۔
عدالتِ عظمٰی نے فیسلے میں کہا کہ ڈی پی او شکایت کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی کو بھجوائے گا۔ اتھارٹی بنانے کی کوشش تک نہیں کی گئی۔
اے ایس آئی حفیظ اللہ نے لاہور ہائی کورٹ کے روبہ رو درخواست دائر کی تھی۔ ٹریکٹر کی خریداری میں خورد برد کیس میں اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔




















