عدالت نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں ترقی نہ دینے کے کیس میں گریڈ 19 کےافسرکی درخواست مستردکردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی میں ترقی نہ دینے کے کیس میں عدالت نے گریڈ 19 کے افسر محمود ضمیر فاروقی کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی ایمپلائز سروس ریگولیشن 2011 کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی۔ سلیکشن بورڈ کے متعلقہ فیصلے میں مداخلت نہیں کرسکتے۔
وکیل درخواست گزارمحمود ضمیر فاروقی نے مؤقف اپنایا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں گریڈ 19 بطور سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہوں، گریڈ بیس میں ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ نے 16 مئی 2023 کو فیصلہ جاری کیا۔
درخواست گزار کے وکیل نےمؤقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم کے عہدے کے لیے سلیکشن بورڈ نے امتیازی سلوک برتا، درخواست گزار کو نظر انداز کرکے منظور نظر افراد کو پروموشن دی گئی۔




















