Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپیل پراعتراض دورکرنے کیلئے کل تک کی مہلت

توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پراعتراض دور کرنے کے لیے کل تک کا وقت دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قراردینے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین تحریکِ انصاف کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت انھوں نے کہا کہ جی خواجہ صاحب، آپ کی درخواست پر ایک اعتراض ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ اعتراض دور کریں پھر آپ کی اپیل سن لیتے ہیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں اس کیس پر آج ہی سماعت ہونی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کیلئے سات دن دیے۔

وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے تیسرے دن ہی کیس کا فیصلہ کردیا، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ اعتراض دورکریں، میں ادھر ہی ہوں، گزشتہ ہفتے مجھے شدید انفیکشن ہو گیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پراعتراض دور کرنے کے لیے کل تک کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ آپ اعتراض دورکریں پھر کیس سن لیں گے۔ اگر آج نہیں بھی ہو سکتا تو کل کیس سن لیں گے۔

متعلقہ خبریں