Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہوئی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقررکردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا۔

عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناعی نہ مل سکا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی۔ توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناعی کی متفرق درخواست پر بھی سماعت ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل پر حکم امتناعی جاری کرنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں