Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری

عدالتِ عظمٰی نے کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 24 جولائی کوساڑھے دس بجے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت درخواست گزار کی عدم حاضری پر استفسار کیا گیا، وکیل کے مطابق درخواستگزارعدالت کی طلبی پر آج ہی پیش ہوسکتے ہیں۔

حکم نامہ کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظورکی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

متعلقہ خبریں