چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایک بارپھرٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف عدالتِ عالیہ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس کے معاملے میں چیئرمین تحریکِ انصاف نے ایک بار پھر ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
الیکشن کمیشن کا توشہ خانہ کارروائی کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائرکی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں ہونے والی توشہ خانہ کارروائی کا ریکارڈ مانگا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے گواہ وقاص احمد پر جرح کے دوران ریکارڈ طلبی کی درخواست مسترد کردی تھی۔
درخواست کے متن کے مطابق ریکارڈ کی فراہمی اور اس کی بنیاد پر تفصیلی جرح ہمارا حق ہے، استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ کے درخواست پر فیصلے تک وقاص احمد پر مزید جرح کی کارروائی کو معطل کیا جائے۔
دائردرخواست میں الیکشن کمیشن کی توشہ خانہ کارروائی کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















