Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری افسران کونئی گاڑیاں دینےکےنوٹیفکیشن کامعاملہ، پنجاب حکومت سےجواب طلب

عدالت نےسرکاری افسران کونئی گاڑیاں دینےکے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت سےجواب طلب کرلیا۔

لاہورہائی کورٹ نے اسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرزاورانتظامی افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کےخلاف درخواست پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے عدالت نے گاڑیوں کی خریداری روکنے کی فوری استدعا مسترد کر دی۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شیراز الطاف کے وکیل مدثر چوہدری نے دلائل دیے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پنجاب نے پنجاب بھرکےانتظامی افسران کو اربوں روپے کی نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ ملک سنگین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔حکومت پنجاب نے آٹے اور بنیادی اشیائے ضروریہ پر دی گئی سبسڈی سنگین معاشی حالات کےپیش نظر واپس لی۔عوام کےمنہ سے نوالے چھین کر افسران کو سیاسی فائدے کےلئے نئی گاڑیاں دینے کا نوٹیفیکیشن غیرقانونی ہے۔

انھوں نے دلائل دیے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر استعمال کیا جائے۔استدعا ہے عدالت افسران کو نئی گاڑیاں دینے کانوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔عدالت کےحتمی فیصلے تک حکم امتناعی جاری کیاجائے، جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

لاہورہائی کورٹ نے گاڑیوں کی خریداری روکنے کی فوری استدعا مسترد کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں