توشہ خانہ کے معاملے پرچیئرمین تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی لیگل ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف آج اپیل دائر کردی۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے درخواست کے متن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا۔ حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی۔
درخواست کے متن کے مطابق ٹرائل مکمک ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائے گی۔ ہائی کورٹ کو حکم امتناع پرمنظوریا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظورکی جائے۔ ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست بھی تیارکی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















