Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ رشید کی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس قبضے سے واپس لینےکی درخواست پرنوٹس جاری

عدالتِ عالیہ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس قبضے سے واپس لینےکی درخواست پرنوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پٹیشنرکے وکیل کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کے گھر سے بلٹ پروف گاڑیاں قبضے میں لیں۔ پولیس صرف چوری شدہ یا مشکوک گاڑی قبضے میں لے سکتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق یہ تسلیم شدہ ہے کہ گاڑیاں چوری یا کسی جرم کے ارتکاب میں ملوث نہیں۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق پولیس کا گاڑیاں قبضے میں لینے کا اقدام غیرقانونی ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامے میں کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار اور متعلقہ تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے جو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو 3 اگست کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں