رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفرانکوائری کالعدم قراردینے کی درخواست پراعتراض عائدکردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے تحریکِ انصاف کے سربراہ کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ سائفر انکوائری کے خلاف ہائی کورٹ میں پہلے ہی درخواست دائر کی جا چکی۔
رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کیا کہ اسلام ہائی کورٹ سائفرانکوائری کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر چکی، ایک ہی معاملے پر دو دوسری درخواست کس طرح دائر کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفرانکوائری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کی سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے سربراہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نامعلوم حلقوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اعظم خان 28 ستمبر 2022 کی مبینہ آڈیو جاری کی۔
درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ مبینہ آڈیو اس وقت کی ہے جب چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے وزیراعظم تھے، آڈیو لیکس سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















