Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفرانکوائری کالعدم قراردینے کی درخواست پراعتراضات دور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سے اعتراضات دورکردیے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی اے انکوائری کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی اے نوٹسز بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے آج درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو ہم آپکی درخواست کو اعتراضات کے ساتھ سن رہے ہیں، میں ریکارڈ منگوا کر دیکھ لیتا ہوں پھر اعتراضات دور کر دیتا ہوں،

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری پہلی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی تھی، اُس درخواست پر ہمیں اس عدالت سے ریلیف بھی نہیں ملا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں