جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی ضمانتوں کے معاملے پربنچ کی عدم دستیابی کے باعث کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں کے معاملے پر دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
دو رکنی بنچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان نے ضمانتوں کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















