موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد عدالتی روسٹر جاری، سندھ کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 اگست کو مکمل ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ میں چھ دو رکنی بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ میں گیارہ سنگل رکنی بنچز کیسز کی سماعت کریں گے۔
روسٹر کے مطابق پیمرا، نادرا، اوگرا سی پیک سمیت اہم کیسز کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا، جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ سول کیسز، ریگولر کیسز، سول اپیل، ہائیکورٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
جاری روسٹر میں کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، غیر قانونی تعمیرات، کے ایم سی ،کے ڈی اے اور دیگر کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ، مسنگ پرسنز کیسز، حراسمنٹ اور کریمنل کیسز کی سماعت کرے گا۔
روسٹرکے مطابق جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ،ریگولر آئینی اور درخواستوں کی سماعت کرے گا، جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ، نیب کیسز، ای سی ایل اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















