سندھ ہائی کورٹ نے چودہ سالہ لاپتہ ذہنی معذوربچے کی فوری تلاش کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 14 سالہ ذہنی معذور بچے کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے لاپتا بچے کی فوری تلاش کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار محمد اقبال نے عدالت کو بتایا کہ 14 سالہ محمد وقاص 10 مئی 2023 سے لاپتا ہے، بچے کے اغواء کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرایا ہے، ایک نمبرسے کال بھی آئی تھی کی وقاص ان کے پاس ہے اسکے بعد وہ نمبر بند جارہا ہے۔
درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سے استدعا ہے کہ بچے تلاش کرنے کی کوشش تیز کرنے کا حکم دے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایک مقدمے غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں عدالت نے اہم ابزوریشن دی ہے، جسٹس ذولفقار علی سانگی نے کہا کہ وکیل صاحب، درخواستیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، درخواست کچھ اور استدعا کچھ اور ہوتی ہیں۔ ڈرافٹ بنا کر پہلے دیکھ تو لیا کریں۔
جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے کہا کہ آپ غیرقانونی تعمیرات کو ختم کروانے آئے ہیں، کہاں لکھا ہے کہ غیر قانونی عمارت گرائی جائے؟
محمد فرقان قریشی نے بتایا کہ چاہتے ہیں بلڈر قانون کے مطابق تعمیرات کرے، جس پر جسٹس ذوالفقارعلی سانگی نے کہا کہ قانون کے مطابق تعمیرات کرنے کے لیے کسی آرڈر کی ضرورت نہیں ہوتی۔
عدالت نے آئینی درخواست ڈرافٹ مناسب نہ ہونے پر مسترد کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















