Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چوہدری پرویزالٰہی کی نظربندی کیخلاف دوبارہ دائر درخواست پرسماعت ملتوی

سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کی نظر بندی کیخلاف دوبارہ دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ اگر کل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نہیں ہوتے تو ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوں۔ کل صبح ساڑھے دس بجے کیس کی سماعت ہوگی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چوہدری پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل منتقلی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی تمام کیسز میں عدالت سے ضمانت منظور ہوچکی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کی بجائے ان کی نظر بندی کا حکمنامہ جاری کیا گیا۔ بازیابی درخواست پر عدالت عالیہ کے حکم پر متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ اتھارٹی نے عدالتی حکم کے باوجود نظر بندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ نہیں کیا، پرویز الہی کو عدالت میں طلب کرکے انہیں آزاد کیا جائے، استدعا ہے کہ درخواست پر حتمی فیصلہ تک پرویز الہی کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں