Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وقفے کے بعد توشہ خانہ فوجداری کیس میں حقِ دفاع ختم کرنے کے خلاف اپیل پردوبارہ سماعت ہوئی تو  وکیل چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ حارث نے عدالت سے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ٹرائل پر حکم امتناعی جاری کر دیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں آپکی اس درخواست پر تو ابھی فیصلہ کر دیتا ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کی، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہوں کی فہرست مسترد کردی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا آرڈر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ خواجہ صاحب آپکی اپیل کس آرڈر کے خلاف ہے؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گواہوں کی فہرست جمع کرانے کا کہا، عدالت نے گواہوں کو غیرمتعلقہ قرار دے کر فہرست مسترد کردی۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے چارمیں سے تین گواہ ٹیکس کنسلٹنٹ ہیں، ہمارا چوتھا گواہ ٹیکس سے متعلقہ نہیں ہے، چوتھا گواہ پی ٹی آئی کا سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری تھا، جج صاحب نے کہا کہ کیس اثاثوں کا ہے اور گواہ ٹیکس سے متعلقہ لے آئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سٹیٹمنٹس انہوں نے خود تو نہیں بھریں۔

 خواجہ حارث نے دیے کہ اسٹیٹمنٹ تو ٹیکس کنسلٹنٹ نے بنائی ہیں، انہوں نے عدالت کو بتانا ہے، عدالت یا تو ہمارا مؤقف تسلیم کرلے یا پھر انہیں بطور گواہ طلب کرے، جج صاحب کہتے ہیں کہ ٹیکس کنسلٹنٹ متعلقہ آدمی نہیں ہے، ہم یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ہی تو آ کر یہ سب کچھ بتانا ہے، وہ ایکسپرٹ ہیں انہوں نے ہی بتانا ہے کہ جو کیا وہ کیوں اس طرح کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وقفے سے قبل توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قراردینے کے خلاف اپیل پر ابتدائی دلائل مکمل کیے گئے تھے، اس کی تفصیل پڑھنے کے لیے خبر پر کلک کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں