توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی اپیل پر سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کر دیا۔
سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کرکے اپیل واپس کر دی، اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا مقدمہ دوبارہ فیصلے کیلئے ہمایوں دلاور کو بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے وکالت نامہ اور دستخط درست نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، اپیل کیساتھ 250 روپے سرکاری عدالتی فیس ادا نہ کرنے کا بھی اعتراض کیا گیا۔
اعتراض میں کہا گیا کہ اپیل کے بعض صفحات بھی پڑھنے کے قابل نہیں ہے، رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کرنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دیدی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گزشتہ روز کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
دوسری جانب جسٹس یحی آفریدی نے چیئرمین تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 27 جولائی فیصلہ کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔
سپریم کورٹ نے چار اگست کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہونے کیوجہ سے مداخلت نہیں کرسکتے۔
فیصلہ میں کہا گیا کہ وکیل چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق ٹرائل کورٹ سیکشن 526 کے تحت حتمی فیصلہ نہیں سنا سکتی۔ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ اپیل واپس لینے کی بنیاد پرخارج کی جاتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















