تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیرمین تحریک انصاف کیجانب سے عمیر خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کواغوا کیا گیا ہے، پولیس کے پاس کوئی فیصلہ نہیں تھا۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ آج ہی درخواست سماعت کے لئے مقررکرے، اور پنجاب پولیس کیجانب سے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی قید کا حکم دیا اورپانچ سال کے لیے نااہل بھی قراردے دیا، جس کے بعد پولیس نے انھیں زمان پارک سے گرفتارکرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد کا تحریری فیصلہ پڑھیں
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















