چوہدری پرویزالہی سےاہل خانہ کی ملاقات کے معاملے پرایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سےجواب طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الہی سےاہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہ دینے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سے08 اگست کوجواب طلب کرلیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نےسماعت کی۔
سرکاری وکیل کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو نظربندی کا اختیار ہے اور ریاست ہی کا قانون ہے کہ رشتہ داروں کو ملاقات کی اجازت ہے۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ شوہرسے بیوی کی ملاقات سے ریاست کو کیا خطرہ ہے۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ باضابطہ درخواست آنے پر ہی متعلقہ اتھارٹی فیصلہ کرسکے گی۔
چوہدری پرویزالہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کےوکیل عامر سعید راں نے دلائل دیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















