Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کو حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائے جانے کے بعد اُنکی حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل 10 اگست کو سماعت کیلئے مقررکی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق 10 اگست کو سماعت کرینگے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حقِ دفاع بحال کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے درخواست دائرکی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہمی کا حکم دیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے اورچیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدرپنجھوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں