Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمرہ عدالت میں بزرگ خاتون بیٹے کی عدم بازیابی پر چیخ وپکار کرتے ہوئے نڈھال

سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں بزرگ خاتون بیٹے کی عدم بازیابی پر چیخ وپکار کرتے ہوئے نڈھال ہوگئیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں 7 سال سے لاپتا شہری سمیر آفریدی کی والدہ کی کمرہ عدالت میں آہ بکا کے دوران نڈھال ہوگئیں، خاتون پولیس اہلکارنے بزرگ خاتون کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

بزرگ خاتون نے بتایا کہ بیٹا سات سال سے لاپتا ہے، بہو گھر چھوڑ کرچلی گئی ہے، پولیس والے عجیب عجیب سوال کرتے ہیں، بیٹے نے جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔

تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ سمیر آفریدی کے خلاف نو مقدمات درج ہیں، تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایم آئی کو بھی خط لکھا ہے۔

بزرگ خاتون نے کہا کہ بیٹے کے معذوربچے بیمار ہیں دوائیوں کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور ہوں۔

عدالت نے لاپتا افراد کے معاملے پر پیش رفت نہ ہونے پر عدالت سی ٹی ڈی افسران پر برہمی اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے دونوں افسران سے لاپتا افراد شہری کی بازیابی سے متعلق 12 ستمبر کو پیش رفت طلب کرلی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں