Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پراعتراضات دور کردیے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پراعتراضات دور کردیے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ میں اعتراضات دور کر دیتا ہوں، نمبر لگے گا اور کل سماعت کیلئے مقررہوجائے گی۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اورانکے وکلاء کو ملاقات کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر کلاس سہولیات مہیا کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔

شرافضل نے کہا کہ یہ ٹرائل کورٹ کا اختیار ہے کہ وہ بہتر کلاس کیلئے آرڈر پاس کر سکتی تھی جس پرچیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ جن سہولیات کے وہ حقدار ہیں انہیں دی جانی چاہئیں، جو دو تین لوگ ملنا چاہتے ہیں انکے نام بھی بتا دیں۔

انھوں نے کہا کہ میں آرڈر پاس کر دیتا ہوں، انکو حق کے مطابق سہولیات دی جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پرچیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پراعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے درخواست پراعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ توشہ خانہ کیس کےفیصلےکیخلاف اپیل پررجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ کا اعتراض

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں