Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس اہلکارکاقتل؛ ملک سے فرار ملزم کے والدکی فریق بننے کی درخواست مسترد

عدالتِ عالیہ نے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملک سے فرارملزم کے والد کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس میں فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈیفنس میں پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کی پاکستان حوالگی کے معاملے پرسوئیڈن فرار ہونے والے ملزم خرم نثار کے والد نثار احمد کی کیس میں فریق بننے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس میں فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست گزارنثاراحمد نے مؤقف اپنایا کہ میرے بیٹے خرم نثار کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے، ہائی کورٹ کی جانب سے مزید اقدامات سے ماتحت عدالت کی کارروائی متاثر ہوگی۔

ملزم خرم نثارنے نومبر 2022 میں پولیس اہلکارعبدالرحمان کو قتل کردیا تھا۔ پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے بعد ملزم خرم نثار سوئیڈن فرار وگیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں