Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

والد کےمبینہ قاتل کوتلاش کرنےکا معاملہ؛ وفاقی حکومت سے پیش رفت رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا کے ذریعے والد کے مبینہ قاتل کو تلاش کرنے کے معاملے میں دبئی فرار ہونے والے مبینہ ملزم تقی حیدرشاہ کی دبئی سے پاکستان حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملزم کی حوالگی سے متعلق دستاویزات دبئی حکام کو فراہم نہیں کی گئیں، پاکستانی حکام کی تاخیر کی وجہ سے دبئی حکام نے ملزم تقی حیدر شاہ کو رہا کردیا گیا ہے۔ 11 جولائی 2023 کو وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات پر دبئی حکام کے اعتراض سے بھی آگاہ کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

درخواست گزارماہم امجد کے والد کو ان کے دفتر کے ساتھی تقی شاہ نے 2008میں قتل کردیا تھا۔ ماہم امجد کے مطابق ان کے والد نے لائف انشورنس کمپنی کے دفتر میں اربوں روپے بدعنوانی کا سراغ لگایا تھا۔

قتل کی اس واردات کی مناسب پیروی نہ ہونے پرملزم کو فرارہونے کا موقع مل گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں