Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنرل نشستوں کی تعداداورنئی حلقہ بندیوں کی درخواست پرالیکشن کمیشن ودیگرفریقین کونوٹس

جنرل نشستوں کی تعدادبڑھانےاورنئی حلقہ بندیوں کی درخواست پرالیکشن کمیشن ودیگرفریقین کونوٹس جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی مردم شماری کے تحت اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور نئی حلقہ بندیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس جسٹس عامرفاروق نے سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ 1997 کی مردم شماری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، نئی مردم شماری کے نتائج شائع کئے جا چکے ہیں۔

درخواست گزارنے استدعا کی کہ مردم شماری کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمبلیوں کی نشستیں بڑھا کر حلقہ بندیاں کی جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ شہری درخواست گزار محمد اشرف ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوا اور استدعا کی کہ پورے ملک میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے، ملک میں 1997 کے بعد اب مردم شماری ہوئی ہے۔

شہری درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ 2017 کی مردم شماری کو نوٹیفائی ہی نہیں کیا گیا تھا، مردم شماری پر اربوں روپے لگ چکے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ عدالت سے کیا ریلیف چاہتے ہیں؟ اسکا متعلقہ قانون بتائیں، درخواست گزارنے جواب دیا کہ 1997 کی مردم شماری کے بعد جنرل سیٹس 207 سے بڑھا کر 272 کر دی گئی تھیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کورٹ میں جب آتے ہیں تو یہ مذاق نہیں ہوتا، ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ کسی سے درخواست لکھوا کر لے آئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں