Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت کا اردوزبان کےنفاذ کےحوالےسے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کا حکم

لاہورہائی کورٹ نے اردوزبان کےنفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کا حکم دے دیا۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس رضا قریشی نےڈاکٹر شریف نظامی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے قومی زبان اردو کے نفاذ کا فیصلہ انگریزی میں تحریر کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ چھ ماہ کے اندر پیش کریں، سپریم کورٹ کے کوکب اقبال کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 189 کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک بھر اداروں، محکموں، سرکاری و نجی تنظیموں پر لاگو ہوتا ہے۔ عدالت عظمٰی نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کو تمام قوانین کا تین ماہ میں اُردو زبان میں ترجمہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی تحریری فیصلے کے مطابق وفاقی صوبائی حکومتیں رسم الخط کے معاملے پر باہم تعاون کریں، حکومت اپنی دی گئی ٹائم لائن کی جزیات پرعملدرآمد کو یقینی بنائے۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی صوبائی مقابلے کے امتحانات اردو زبان میں لینے کیلئے عملدرآمد میں تاخیر نہ کی جائے،اردو زبان کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 251 پر عملدرآمد کا معاملہ ہے،آئین کا نفاذ کسی کی پسند اور ناپسند پر نہیں روکا جاسکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں