Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ میں وکیل قتل کیس میں وکیل امان اللہ کنرانی کی غیر مشروط معافی قبول

وکیل امان اللہ کنرانی نے کمرہ عدالت میں ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگ لی جس کے بعد سپریم کورٹ نے وکیل امان اللہ کنرانی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وکیل قتل کیس میں نامزدگی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے وکیل امان اللہ کنرانی کی غیر مشروط معافی قبول کرلی، حکم نامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت مدعی کے وکیل سے ایف آئی آر بارے سوال کیا گیا۔ وکیل مقدمہ نے ایشو پر فوکس کرنے کی بجائے بینچ کی تشکیل پراعتراضات عائد کردیے۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ وکیل سے بینچ پر عائد اعتراضات بارے استفسار کیا گیا، اعتراضات بارے تفصیلات پروکیل نے اعتراضات واپس لیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

کیس کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکنے کا عبوری حکم جاری رہے گا، کیس میں ابھی تک میرٹ پر دلائل نہیں ہوئے، کیس کو بنچ کے سامنے زیرالتوا نہ سمجھا جائے۔ آئندہ سماعت پر کسی بھی دستیاب بنچ کے سامنے مقررکیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں