Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرد حضرات پر کشش نظر آنے کے لیے ان باتوں پر عمل کریں

ہر مرد کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت اور جاذب نظر  دکھائی دے۔ مرد حضرات خواتین کی طرح اپنے لک پر اتنا دھیان نہیں دیتے جتنا خواتین دیتی ہیں تاہم اگر وہ محض ان چند باتوں پر ہی عمل کر لیں تو وہ ہر محفل کی شان بن سکتے ہیں وہ کون سی ٹپس ہیں جانتے ہیں۔

گھڑی

اچھی گھڑی کی تلاش نہایت ضروری ہے جو کہ اکثر مرد حضرات کی شخصیت کی پہچان بن جاتی ہے اپنی کلائی کے حساب سے ایک معقول سی گھڑی خریدیں۔

رنگوں کے ساتھ کھیلیں

اپنے آپ کو کسی ایک یا دو رنگ کے لیے محدود نہ کریں  جیسے بلیو اور بلیک، بلکہ بہت سارے دوسرے رنگ بھی ہیں جو آپ پر اچھے لگ سکتےہیں اور آپ میں ان میں پرکشش نظر آسکتے ہیں۔

جوتے

جوتے آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں، انہیں ہمیشہ صاف ستھرا ہونا چاہئے اور انہیں تقریب کے حساب سے پہننا چاہئے۔

ایکسیسیریز

 ایکسیسیریز جیسے ٹائی اور پوکٹ اسکوارس کبھی کبھار بہت اہمیت رکھتے ہیں مگر انہیں ایک حد میں رہتے ہوئے استعمال کریں۔

گلاسس

 گلاسس کو ہمیشہ چہرے کی مناسبت سے خریدیں جو چہرے پر فٹ رہے اور آپ کے چہرے کے شیپ کو مزید نمایاں کریں۔

صحیح ناپ ہو

آپ نے کتنا ہی خوبصورت لباس زیب تن کیا ہو اگر وہ جسم کے حساب سے فٹ نہیں ہوگا تو شخصیت کو ماند کر دے گا، ہمیشہ لباس کو جسامت کے حساب سے منتخب کریں نہ زیادہ ٹائیٹ اور نہ زیادہ لوز۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں