Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینےکا کیس؛ ڈی سی لاہور کا حکم معطل

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینےکے کیس میں ڈی سی لاہور کا حکم معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے کیس کیس میں عدالت نے ڈی سی لاہور کا حکم معطل کر دیا۔

عدالت نے ڈی سی لاہور،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوٹیفیکیشن سےآئین کے آرٹیکل 18 کو کیسے معطل کر سکتے ہیں؟ ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہ دینے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کا آرڈر خلاف قانون ہے۔

درخواست گزارمیاں عرفان بشیر کے وکیل یاسراسلام نے دلائل دیے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پیٹرول شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے، زیادہ تر شہری موٹر سائیکلوں پرسفر کرتے ہیں، ڈی سی لاہور نے ہیلمٹ کےبغیرپیٹرول کی فروخت پر پابندی کاغیر قانونی نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی لاہور کا اقدام عدالتی حکم اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈی سی لاہور کے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں